اسلام آباد یونائیٹڈ کے شرجیل خان نے پاکستان سپر لیگ کی پہلی سنچری بناڈالی

شرجیل خان نے پی ایس ایل کی پہلی برق رفتار سنچری 50 گیندوں پر11 چوکوں اور8 چھکوں کی مدد سے بنائی.

شرجیل خان نے پی ایس ایل کی پہلی برق رفتار سنچری 50 گیندوں پر11 چوکوں اور8 چھکوں کی مدد سے بنائی. فوٹو:فائل

WELLINGTON:
پاکستان سپر لیگ کے کھیلے گئے 23 میچز میں کوئی بلے باز انفرادی طور پر سنچری اسکور نہ کرسکا لیکن اسلام آباد یونائیٹڈ کے شرجیل خان نے برق رفتار سنچری اسکور بنالی۔

پاکستان سپر لیگ کے تیسرے کوالیفائنگ فائنل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے اوپننگ بلے باز شرجیل خان نے پشاور زلمی کے خلاف شاندارسنچری اسکورکی۔ انہوں نے پی ایس ایل کی پہلی برق رفتار سنچری 50 گیندوں پر بنائی جب کہ مجموعی طور پر انہوں نے 8 چھکوں اور 12 چوکوں کی مدد سے 117 رنزکی شاندار اننگز کھیلی۔ جارح مزاج بلے باز پشاور زلمی کے کسی بھی بولرکو خاطر میں نہیں لائے اور شان ٹیٹ اور وہاب ریاض کی بھی خوب پٹائی کی۔


اننگز ختم ہونے کے بعد بات کرتے ہوئے شرجیل خان کا کہنا تھا کہ میچ سے قبل فیصلہ کرلیا تھا کہ آج پورے اوورز کھیلوں گا کیوں کہ ایونٹ کے ابتدائی 3 میچز میں کارکردگی اچھی نہیں تھی جس کی وجہ سے مایوس تھا لیکن گزشتہ میچ میں اچھی اننگز کھیلی اور اسی تسلسل کو برقرار رکھنے کی امید لے کر میدان میں اترا تھا۔

پاکستان سپر لیگ میں شریک ملکی وغیر ملکی کھلاڑیوں میں سے اب تک کسی کھلاڑی نے سنچری اسکور نہیں کی تاہم اس سے قبل لاہور قلندرزکےعمراکمل 40 گیندوں پر93 رنز کی اننگ کھیل چکے ہیں۔

Load Next Story