کراچی و حیدرآباد میں دہشت گردی کی لہر مذہبی رہنما سمیت 17ہلاک مزار قائم پر بم ناکارہ
صدرپارکنگ پلازہ کے قریب کارپرفائرنگ،علامہ آفتاب جعفری ساتھی سمیت جاں بحق،نمازجنارہ کے موقع پر ہنگامہ آرائی
کراچی میں فائرنگ کے واقعات میں شیعہ عالم دین سمیت14افرادہلاک ہوگئے۔
شہرمیں ہنگامہ آرائی کے دوران5گاڑیاں نذرآتش کردی گئیں جبکہ مزارقائدپر 5کلووزنی بم ناکارہ بنادیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق صدرپارکنگ پلازہ کے قریب نامعلوم ملزمان نے کارپرفائرنگ کردی جس سے کارمیں سوارمجلس وحدت المسلمین کے رہنماعلامہ آفتاب حیدرجعفری اوران کے ساتھی شاہد علی ہلاک ہوگئے،آفتاب حیدرجعفری اور ان کے ساتھی شاہدعلی حبیب بینک میں ملازم تھے ،واقعے کے بعدنمائش چورنگی پر احتجاج کیا گیا،اس دوران ہوائی فائرنگ کے بعدپوراعلاقہ بندہوگیا،مشتعل افراد نے سڑک پرٹائرنذرآتش کیے۔
اس موقع پرایک مسافربس نذر آتش کرنے کی کوشش کی گئی تاہم اسے جلنے سے بچالیاگیا،دن بھر نمائش چورنگی ٹریفک کے لیے بند رہی اورجلائو گھیرائوکا سلسلہ جاری رہا،بعد نماز مغرب علامہ آفتاب حیدرجعفری اور ان کے ساتھی شاہدعلی کی نماز جنازہ ادا کی گئی،جلوس جنازہ سپرہائی وے کی جانب گامزن تھا،اس دوران لیاقت آباد ڈاکخانے پرنامعلوم افراد نے ایک ٹرک کوآگ لگا دی جس پرنامعلوم افراد اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا،فائرنگ کی زدمیں آکر3نوجوان ہلاک ہوگئے جن میں سے ایک کی شناخت20 سالہ علی حسن کے نام سے ہوئی ،مقتول لانڈھی مجید کالونی نمبر 2 کا رہائشی تھاجبکہ دوسرے شخص کی شناخت25سالہ وسیم علی کے نام سے ہوئی مقتول گلبہار نمبر ایک حسن کالونی مکان نمبر80کارہائشی تھا۔
فائرنگ سے پولیس و رینجرزکے اہلکارمانجو،غلام رسول اورجبران سمیت4اہلکار زخمی ہوگئے،اسی مقام پرفائرنگ کی زدمیں آکرزخمی ہونے والانجی ٹی وی کاملازم فراز حیدررات گئے نجی اسپتال میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا،مقتول ناظم آباد نمبر 4 کا رہائشی تھا۔نامعلوم افراد نے لیاقت آباد ڈاکخانے اورنیرنگ سینما کے قریب روٹ نمبرW-11 کی2 منی بسوں کونذرآتش کردیا،بعدازاں جنازے کے شرکاکو پولیس و رینجرز کی بھاری نفری کے ہمراہ سپر ہائی وے پرواقع وادی حسین قبرستان پہنچادیا گیا،نامعلوم افرادنے سہراب گوٹھ پرروٹ نمبر D-7 کی ایک منی بس نمبر JE-9796 کو آگ لگادی۔مقتولین آفتاب جعفری اور شاہد علی کو وادی حسین قبرستان میں آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک کردیاگیا۔
آفتاب حیدر جعفری لائنز ایریا جیکب لائن فلیٹ نمبر 3/2 کے رہائشی اور مجلس وحدت المسلیمن کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری تھے جبکہ ان کے ساتھی مرزا شاہد علی لائنز ایریا کے رہائشی اور مجلس وحدت المسلمین کے کارکن تھے۔دوسری جانب نمائش چورنگی پرخدادادکالونی جانے والے راستے پرمزارقائدکے دروازے کے سامنے بم کی اطلاع پرعلاقے میں خوف وہراس پھیل گیااورفوری طور پربم ڈسپوزل یونٹ کوطلب کرلیاگیا،بم ڈسپوزل اسکواڈنے موقع پرپہنچ کربم ناکارہ بنادیا،پولیس کے مطابق بم سیمنٹ کے بلاک میں چھپایاگیاتھاجس میں دھماکاخیزمواداوربال بیئرنگ رکھے گئے تھے،بم کامجموعی وزن5کلو تھا اورریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے منسلک تھا،پولیس واقعے کی مزیدتحقیقات کررہی ہے۔
دریں اثناء لیاقت آبادفلائی اوور سے 3 افراد کی بوری بند لاشیں ملیں جنھیں تشددکے بعد فائرنگ کرکے ہلاک کیاگیا، مقتولین میں سے 2 کی عمریں 30 سے 35 برس کے درمیان جبکہ تیسرے کی عمر 55 برس ہے ،تینوں کے ہاتھ پائوں بندھے ہوئے تھے جبکہ جسم پرتشدد کے بھی نشانات تھے،مقتولین کی شناخت نہیں ہوسکی۔ماڑی پورروڈپرکرائون سینماکے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے2افراد ہلاک اورایک زخمی ہوگیا، مقتولین کی شناخت 30 سالہ فیض اللہ اور 35 سالہ عمران کے نام سے ہوئی،مذکورہ افرادوائن شاپ پرشراب پی رہے تھے کہ کار سوارملزمان آئے جن سے ان کاجھگڑاہوگیا اوردونوں گروپوں نے ایک دوسرے پرفائرنگ کردی جس سے فیض اللہ اورعمران ہلاک جبکہ فرمان زخمی ہوگیا،ہلاک ہونے والا فیض اللہ متعددمقدمات میں مطلوب تھا جبکہ عمران شاہ فیصل کالونی کا رہائشی تھاجبکہ اس کاآبائی تعلق حیدرآباد سے تھا۔
بہادرآبادمیں قرطبہ مارکیٹ میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے دکاندار33 سالہ سعیدہلاک ہوگیا،مقتول رنچھوڑ لائن کارہائشی تھا۔سعودآبادتھانے کی حدود ملیرلیاقت مارکیٹ میں شاندار بریانی سینٹر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے20 سالہ وجاہت علی ہلاک جبکہ وقاص زخمی ہوگیا،ہلاک و زخمی ہونے والوں کو جناح اسپتال پہنچایاگیا،مقتول ملیر لیاقت مارکیٹ کے قریب کا رہائشی اور متحدہ قومی موومنٹ کا ہمدردہے۔مقتول کو وقاص نے فائرنگ کر کے ہلاک کیاتھا موقع پر موجود نامعلوم شخص نے فائرنگ کر کے فرارہوتے ہوئے وقاص کو گولی ماردی جسے پولیس نے اسپتال سے گرفتار کرلیا۔کورنگی نمبر6ٹمبرمارکیٹ کے قریب ویلڈنگ کی دکان پرموٹر سائیکل سوارملزمان کی فائرنگ سے30 سالہ ویلڈر ثاقب ہلاک ہو گیا،مقتول سیکٹر 36/C کورنگی نمبر 5 کا رہائشی تھا۔
لانڈھی بھینس کالونی لیبر اسکوائرکے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سوارملزمان کی فائرنگ سے موٹر سائیکل سوار 30 سالہ عمران شاہ عرف بچہ ہلاک ہو گیا۔مقتول لانڈھی مجید کالونی کا رہائشی تھا،آبائی تعلق مردان سے تھا۔ڈاکس کے علاقے محمدی کالونی میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پرڈاکوئوں کی فائرنگ سے علی اصغر زخمی ہوگیا۔ نیو کراچی نالااسٹاپ پر فائرنگ سے 40سالہ طارق حسین زخمی ہوگیا،مضروب متحدہ قومی موومنٹ کا کارکن اور سیکٹر الیون ایف نیو کراچی کا رہائشی ہے،گرومندرپرنامعلوم سمت سے گولی لگنے سے رکشاڈرائیور شان محمداورمسافر صلاح الدین زخمی ہوگئے۔