پاکستان سپر لیگ کے فائنل میچ کی تمام ٹکٹیں فروخت

پی ایس ایل کا فائنل 23 فروری کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

پی ایس ایل کا فائنل 23 فروری کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ فوٹو:پی ایس ایل

پاکستان سپر لیگ کی ناکامی کے لئے کی گئیں تمام تر سازشیں ناکام ہوگئیں اور 23 فروری کو ہونے والے فائنل میچ کی تمام ٹکٹیں 2 روز قبل ہی فروخت ہوچکی ہیں۔

پاکستان سپر لیگ کامیابی کے ساتھ جاری ہے جس کی سب سے بڑی مثال سپر لیگ کے فائنل سے قبل ہی تمام ٹکٹیں فروخت ہونا ہے جب کہ پی ایس ایل کا فائنل 23 فروری کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جس کی تمام ٹکٹیں 2 روز قبل ہی فروخت ہوچکی ہیں۔


پاکستان کرکٹ بورڈ ایگزیکٹو کمیٹی کے سربراہ اور پاکستان سپر لیگ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپراعلان کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل کے 23 فروری کو ہونے والے فائنل میچ کی تمام ٹکٹیں فروخت ہوچکی ہیں جس پراللہ کے شکرگزارہیں۔



واضح رہے کہ پاکستان سپرلیگ کو ناکام بنانے کے لئے مخالفین کی جانب سے طرح طرح کی سازشیں کی گئیں تاہم تمام تر سازشوں کے باوجود پی ایس ایل پاکستان کرکٹ بورڈ کا کامیاب ترین ایونٹ ثابت ہورہا ہے۔
Load Next Story