حکومت کی تبدیلی کا اختیار فوج نہیں عوام کے ہاتھ میں ہونا چاہیے نواز شریف
سیاسی آوازکوفوجی طاقت سے دبایاجارہاہے،ایسے میںکوئی ملک کیسے ترقی کرسکتاہے؟قائدن لیگ
ن لیگ کے سربراہ نوازشریف نے کہاہے کہ حکومتوںکی تبدیلی کااختیارفوج کونہیں بلکہ عوام کے ہاتھ میں ہوناچاہیے،بلوچستان میں روزلاشیں گرائی جارہی ہیں۔
سیاسی آوازکوفوجی طاقت سے دبایاجارہاہے،ایسے میںکوئی ملک کیسے ترقی کرسکتاہے؟جمہوری حکومتوں پرہمیشہ آمروں نے شب خون مارکرملکی ترقی کاراستہ روکا،زرداری نے قوم کے ساتھ جوبراسلوک کیااس کی سزاانہیں آئندہ الیکشن میں ملے گی۔پنجاب ہائوس اسلام آبادمیں مسلم لیگ ن کی سوشل میڈیاٹیم کے ایک وفدسے گفتگوکرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ ہم پرزرداری کی حمایت کاالزام لگانے والے کیوں یہ بات بھول جاتے ہیںکہ ہم نے زرداری کی کرپٹ حکومت کوختم کرنے کیلیے کوئی غیرجمہوری طرزعمل اختیارنہ کرکے اس ملک میں آمریت کاراستہ ہمیشہ ہمیشہ کیلیے بندکردیا۔
جب میں وزیراعظم تھاتوملک ترقی کی راہ پرگامزن تھا،ملک میں کوئی خودکش دھماکے نہیں تھے، بلوچستان،سندھ،پنجاب اورصوبہ خیبرپختونخواپرامن تھے،بجلی سرپلس تھی اورہم اضافی بجلی دوسرے ممالک کوفروخت کرنے کی پوزیشن میں تھے،اگرہماری حکومت قبل ازوقت ختم نہ کی جاتی توآج کراچی سے پشاورتک بلٹ ٹرین چل رہی ہوتی ۔