مدرسے پررینجرزکی لشکرکشی کانوٹس لیاجائےوفاق المدارس العربیہ

حکومتی ادارے دانستہ طورپرحالات خراب نہ کریں، فائرنگ اشتعال انگیز اور شرانگیز کارروائی ہے

حکومتی ادارے دانستہ طورپرحالات خراب نہ کریں، فائرنگ اشتعال انگیز اور شرانگیز کارروائی ہے ۔فوٹو : ایکسپریس

جامعہ اشرف المدارس گلستان جوہرکراچی پر رینجرز کا حملہ اورفائرنگ اشتعال انگیز اور شرانگیزکارروائی ہے۔


حکومتی ادارے دانستہ طورپر حالات خراب نہ کریں،تعلیمی اداروں میں مسلح رینجرز کی لشکرکشی کی روایات کا انجام خطرناک ہوگا،چیف جسٹس صورتحا ل کا نوٹس لیں اور پرامن درسگاہوں کا تقدس پامال کرنے والوں کو قرار واقعی سزادی جائے۔

دینی مدارس کے اساتذہ وطلبا اور جامعہ اشرف المدارس کے دنیا بھرمیں پھیلے ہوئے متعلقین صبر وتحمل کادامن ہاتھ سے نہ جانے دیں ۔ان خیالات کا اظہاروفاق المدارس العربیہ پاکستان کے قائدین شیخ الحدیث مولانا سلیم اللہ خان ،مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر ،مولانا محمد حنیف جالندھری اور مولانا انوارالحق سمیت دیگر قائدین اور جید علماء کرام نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا ۔انھوں نے کہا کہ رات کے دوبجے پرامن دینی درسگاہ پر شرانگیزکارروائی سے اندرون ملک ہی نہیںبلکہ دنیا بھر میںغم وغصہ کی لہردوڑگئی ہے۔
Load Next Story