سارک اسپیکرز کانفرنس ختم ترقیاتی اہداف کی مانیٹرنگ کیلئے کمیٹی بنانے کی تجویز

کانفرنس نے اپنے اہداف کامیانی سے حاصل کرلیے، فہمیدہ مرزا،میرا کمار،عوام کوحق ہوناچاہیے کہ وہ کسے اقتداسونپتے ہیں

اسلام آباد ،راجا پرویزاشرف سارک اسپیکرز کے ظہرانے میں بھارتی اسپیکر میرا کمار سے مصافحہ کررہے ہیں۔ فوٹو: ثناء

سارک ممالک کے اسپیکرزنے چھٹی اسپیکرزو پارلیمنٹرینزایسوسی ایشن کانفرنس کو کامیاب ترین قراردیتے ہوئے خطے کودرپیش چیلنجوں،پارلیمانی جمہوریت، فوڈ سیکیورٹی اورہزاریہ ترقیاتی اہداف کے موضوعات پرسامنے آنیوالی تجاویزکوخوش آئند قرار دیا ہے۔

بھارتی اسپیکرمیرا کمارنے کہاہے کہ وہ اہل پاکستان کیلیے بھارتی صدراورمنتخب نمائندوںکی طرف نیک تمنائوں،محبت اورامن کا پیغام لے کرآئی ہیں جبکہ اسپیکرقومی اسمبلی پاکستان فہمیدہ مرزا نے کہاکہ ہزاریہ ترقیاتی اہداف کی مانیٹرنگ کیلیے سارک کی سطح پرمانیٹرنگ کمیٹی تشکیل دینے کی تجویز سامنے آئی ہے۔منگل کوسارک اسپیکرزوپارلیمانی ایسوسی ایشن کانفرنس کے اختتام پرذرائع ابلاغ کے نمائندوں کوبریفنگ دیتے ہوئے سارک ممالک کے اسپیکرزنے کہاکہ ہم نے کانفرنس کے اہداف کافی حدتک حاصل کرلیے ہیں۔


اسپیکرقومی اسمبلی ڈاکٹرفہمیدہ مرزا نے کہا کہ کانفرنس کے دوران پارلیمانی جمہوریت کے موضوع پر 17 اور فوڈسیکیورٹی اورہزاریہ ترقیاتی اہداف پربھی17شرکانے بحث میں حصہ لیا۔ اس موقع پرغربت،دہشتگردی اورفوڈسیکیورٹی کو متاثر کرنیوالے عوامل پرتبادلہ خیال کیاگیا،2007میں قائم ہونیوالے سارک فوڈبینک کوفعال بنانے پربھی اتفاق کیاگیاجبکہ ہزاریہ ترقیاتی اہداف کی نگرانی کیلیے مانیٹرنگ کمیٹی کے قیام کی تجویزسامنے آئی۔ بھارتی اسپیکرمیراکمارنے کہاکہ یقین ہے کہ پاکستان بھارت تعلقات کوپختہ کریںگے اورہر طرح کے باہمی تعاون کوفروغ دیںگے۔

مالدیپ کے اسپیکر عبداللہ شاہد نے کہاکہ ہم نے اسپیکرزکانفرنس کے اہداف کافی حدتک حاصل کرلیے ہیں۔جنوبی ایشیامیں عوام کے درمیان رابطوں کی ضرورت ہے۔بنگلہ دیش کے اسپیکر عبد الحامد ایڈووکیٹ نے کہاکہ اسپیکرزکانفرنس ایک کامیاب پروگرام ہے،عوام کویہ حق ہوناچاہیے کہ وہ کس کواقتدارسونپتے ہیں۔بھوٹان کے اسپیکرنے کہاکہ ہم اتحادویکجہتی سے اپنے مسائل حل کرسکتے ہیں ۔دریں اثناوزیراعظم ہائوس میں سارک اسپیکرزکانفرنس کے شرکااور ارکان پارلیمنٹ کے اعزاز میں ظہرانہ دیاگیا۔

Recommended Stories

Load Next Story