افغان عوام کو انصاف فراہم نہیں کرسکے کرزئی کا اعتراف

جنوبی افغانستان میںہیلی کاپٹر تباہ، 2 نیٹو اہلکار زخمی، ڈیوڈکیمرون کی برطانوی فوجیوںسے ملاقات

جنوبی افغانستان میںہیلی کاپٹر تباہ، 2 نیٹو اہلکار زخمی، ڈیوڈکیمرون کی برطانوی فوجیوںسے ملاقات۔ فوٹو/ایکسپریس

افغان صدر حامد کرزئی نے تسلیم کیا ہے کہ ان کی مغرب نوازانتظامیہ شورش زدہ ملک کی تعمیرنو کیلیے ایک دہائی سے زائدعرصے سے عالمی کوششوںکے باوجودعوام کوانصاف کی فراہمی میںناکام رہی ہے،برطانوی وزیراعظم بھی افغانستان پہنچ گئے۔


ذرائع ابلاغ کے مطابق کرزئی نے افغان خواتین ججوںکی ایک ایسوسی ایشن کے افتتاح کے موقع پرخطاب کرتے ہوئے کہاکہ اس میںکوئی شک نہیںکہ عوام کوخدمات کی فراہمی میںگورننس میںبہت سی پیشرفت ہوئی ہے حکومت پارلیمنٹ اور عدالتیں دس سال قبل کے مقابلے میں بہتر صلاحیتوں کی حامل ہیں تاہم کیا ہم اس مقام پر ہیں جس کی لوگ خواہش رکھتے ہیں؟، کرپشن کی وجہ سے کئی افغان باشندے اپنے تنازعات کوحل کرنے کیلیے روایتی انصاف کے نظام اکثرمقامی کیمونٹی کونسلز کو ترجیح دیتے ہیں،

دریںاثناصوبہ ہلمندمیںطالبان نے ایک حملے کے دوران9افغان فوجیوںکو ہلاک کردیا۔دوسری طرف جنوبی افغانستان میں نیٹو کا ہیلی کاپٹر تباہ ہونے سے 2 نیٹو اہلکار زخمی ہوگئے،اے ایف پی کے مطابق برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون افغانستان پہنچ گئے، انھوںنے صوبہ ہلمندکے شہر لشکر گاہ میںبرطانوی فوجیوں ا ورمقامی افغان رہنمائوںسے ملاقات کی ہے۔
Load Next Story