باراک اوباما دوسری مرتبہ امریکی صدر منتخب ہوگئے

بارک اوباما نے 281 ووٹ حاصل کرکے امریکا کی صدارت دوبارہ حاصل کرلی ہے

بارک اوباما نے 281 ووٹ حاصل کرکے امریکا کی صدارت دوبارہ حاصل کرلی ہے. فوٹو رائٹرز

باراک اوباما دوسری مرتبہ امریکی صدر منتخب ہوگئے۔

امریکی صدارتی انتخابات کے نتائج کے مطابق بارک اوباما نے 303 ووٹ حاصل کرکے امریکا کی صدارت دوبارہ حاصل کرلی ہے جبکہ مٹ رومنی نے 206 ووٹ حاصل کئے۔

باراک اوباما امریکا کے 45یں صدر منتخب ہوئے ہیں، اس موقع پر اوباما نے ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا ہے کہ وہ جیت پر عوام کے بے حد شکر گزار ہیں، اوبا ما نےپرجوش انتخابی مہم چلانے پرمٹ رومنی کو بھی مبارکباد پیش کی، کامیابی کے بعد حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے اوبامہ کا کہنا تھا کہ ان کی جیت امریکی عوام کی وجہ سے ہوئی اور امریکی عوام کے لئے بہترین وقت آنے والا ہے ۔


مٹ رومنی نے 2012 کےامریکی انتخابات میں شکست تسلیم کر تے ہوئے بوسٹن میں عوام سے خطاب میں کہا کہ وہ امریکی عوام کے انتخاب کو پوری طرح مانتے ہیں، انہوں نے امریکی صدر بننے پربراک اوباما کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ دعا ہے کہ وہ مسائل پر قابو پا سکیں، مٹ رومنی نے ساتھیوں اور خاص طور پر اپنے بچوں کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے کئی ہفتے ان کے ساتھ انتخابی مہم میں گزارے اور ان کا ساتھ دیا۔

امریکی صدراوباما نے کیلیفورنیا، کنیکٹی کٹ، ہوائی، ایلی نوائز، آئیووا، مساچوسیٹس، مشی گن، نیوہیمشائیر، نیوجرسی، نیومیکسیکو، نیویارک، اوہائیو، اوریگان، پینسلوانیا، واشنگٹن، ویسکونسین سمیت 26 ریاستوں میں برتری حاصل کی جبکہ رومنی الابما، آرکنساز، ایری زونا، جارجیا ٹیکساز، انڈیانا، کینساز، کینٹکی، لوئزیانہ میسی سی پی، میسوری، مونٹانا، نارتھ کیرولینا، نارتھ ڈیکوٹا، نیبراسکا، اوکلاہوما سمیت 24 ریاستوں میں کامیا ب ہوئے۔

صدارتی انتخابات میں 15 کروڑ سے زائد ووٹرز نے حصہ لیا، ووٹنگ کا سلسلہ انتخابی مہم کےآخری روز سے قبل ہی شروع ہو گیا تھا، 34 ریاستوں میں 3 کروڑ ووٹروں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا، امریکی صدر اوباما نے 26 اکتوبر کو شکاگو میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا تھا۔

سینڈی طوفان سے متاثرہ ووٹروں کو ای میل کے علاوہ کسی بھی پولنگ اسٹیشن سے ووٹ کاسٹ کرنے کی اجازت دی گئی تھی، امریکی نائب صدر جو بائیڈن،ریپبلکن صدارتی امیدوار میٹ رومنی، نائب صدارت کے امیدوار پال رایان نے بھی آخری روز ووٹ کاسٹ کیا تھا۔

Recommended Stories

Load Next Story