سی این جی کی قیمت آئندہ ماہ 3روپے تک کم ہونے کاامکان
ایل این جی درآمد کے باعث رواں ہفتے پنجاب اور سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشن پورے ہفتے کھلے رہیں گے
ایل این جی کی درآمد سے ملک بھر میں سی این جی کی قیمت میں آئندہ ماہ کمی کا امکان ہے۔
سی این جی ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سی این جی کی قیمت میں2 سے3 روپے کمی کا امکان ہے جس کا اعلان مارچ کے پہلے ہفتے میں متوقع ہے، قیمتوں میں کمی ایل این جی کی درآمد کے باعث متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق ایل این جی کا پہلا کارگو مارچ کے پہلے ہفتے میں آنے کا امکان ہے۔
ایل این جی درآمد کے باعث رواں ہفتے پنجاب اور سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشن پورے ہفتے کھلے رہیں گے۔آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرول اور سی این جی کی قیمتوں میں 30 فیصد فرق ہونا چاہیے۔ ماہرین کے مطابق اگر ایل این جی کی بلا تعطل فراہمی جاری رہی تو آئندہ برس موسم سرما میں بھی پنجاب بھر کے سی این جی اسٹیشنز کھلے رہیں گے۔