وزیراعظم اپنے فنکاروں کوبھی وقت دیںماجد جہانگیر
بیماری کے باوجود ملاقات کے لیے کئی دن انتظارکرتا رہا لیکن جواب نہ ملا جس کا افسوس رہے گا، ماجد جہانگیر
لاہور:
معروف کامیڈین ماجد جہانگیرنے کہا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف نے پڑوسی ملک کی اداکارہ شرمیلا ٹیگورکو جس طرح ملاقات کے لیے وقت دیا اوران کی خاطرتواضع کی ہے ۔
کاش وہ اپنے ملک کے فنکاروں کوبھی اسی طرح وقت دیدیں۔ میں نے اپنی تمام عمر فن کے نام کی اورشدید بیماری میں ان سے ملاقات کے لیے کئی دنوں تک انتظارکرتا رہا لیکن کوئی جواب نہ ملا۔ جس کا ہمیشہ افسوس رہے گا۔ ان خیالات کااظہارانھوں نے ''ایکسپریس''سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ ماجد جہانگیر نے کہا کہ بھارت میں پاکستانی فنکاروں کے ساتھ جوسلوک کیا جارہا ہے وہ سب کے سامنے ہے۔ مگراس کے باوجود ہمارے وزیراعظم بھارتی فنکاروں کی آؤبھگت میں لگے ہیں۔
ایک طرح یہ بات ٹھیک بھی ہے کہ ہم بطورپاکستانی مہمان نواز ہیں اورگھرآئے مہمان کی خاطر تواضع کرنے میں پیچھے نہیں رہتے لیکن وزیراعظم کوچاہیے کہ وہ اپنے ملک کے فنکاروں کو بھی وقت دیں اورمجھ سمیت جوفنکارشدیدمشکلات سے دوچارہیں ان کے لیے بہتراقدامات کریں۔