پشاور تھانہ کابلی کےسامنےدھماکہ ایس پی انویسٹی گیشن سمیت 5 افرادجاں بحق 36 زخمی
دھماکہ کے نتیجے میں ایس پی ایوسٹی گیشن اور ان کے گن مین سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے
تھانہ کابلی کےسامنےدھماکہ سے ایس پی انویسٹی گیشن ہلال خان سمیت 5 افرادجاں بحق جبکہ 36 زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ایس پی انویسٹی گیشن ہلال حیدراپنی گاڑی میں کوچہ رسالدارسے تھانہ کابلی خان رازق کے سامنے پہنچے تو خودکش بمبار نے دھماکہ کردیا جس کے باعث ایس پی انویسٹی گیشن ہلال حیدر، ان کا گن مین مراد اور ڈرائیور الیاس سمیت 5 افراد جاں بحق اور36 زخمی ہوگئے۔
مقامی افراد اور پولیس اہلکاروں نے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا ہے، دھماکہ کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔