کراچی کی اہم شاہراہوں پر بدترین ٹریفک جام ہزاروں شہری پھنس گئے

ٹریفک پولیس کے اہلکار ٹریفک کی روانی بحال کرانےکے بجائےگاڑیوں کے چالان کرنے میں مصروف ہیں ۔

ٹریفک پولیس کے اہلکار ٹریفک کی روانی بحال کرانےکے بجائےگاڑیوں کے چالان کرنے میں مصروف ہیں ۔ فوٹو : ایکسپریس ، فائل

عالمی دفاعی نمائش''آئیڈیاز 2012'' کے باعث اطراف کی سڑکیں بند ہونے کی وجہ سے شہر کی اہم شاہراہوں پر بدترین ٹریفک جام ، ہزاروں شہری پھنس گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں آج صبح سےمختلف شاہراہوں پرگاڑیوں کی قطاریں لگی ہیں جبکہ ٹریفک پولیس کے اہلکار ٹریفک کی روانی بحال کرانےکے بجائےگاڑیوں کے چالان کرنے میں مصروف ہیں ۔


شارع فیصل پر ٹریفک کے متبادل انتظامات سے گاڑیوں کا بے پناہ رش ہے لیکن ٹریفک پولیس کے اہلکاروں کی عدم موجودگی کی وجہ سے لوگ مزید مشکلات کا شکار ہیں ۔

واضح رہے کہ کراچی میں جاری عالمی دفاعی نمائش ''آئیڈیاز 2012'' کے باعث سکیورٹی کے پیش نظر شہر کی اہم سڑکیں بلاک کردی گئی ہیں۔
Load Next Story