پی ایس ایل سے ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کے دروازے کھلیں گے نجم سیٹھی
جیسے جیسے پی ایس ایل آگے بڑھے گی مزید ٹیلنٹ نکل کر سامنے آئے گا،نجم سیٹھی
پاکستان سپر لیگ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کا انعقاد کامیاب رہا ہے اور مستقبل میں پاکستان کرکٹ کو اس سے بہت زیادہ فائدہ ہوگا جب کہ اس سے ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کے دروازے بھی کھلیں گے۔
ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ پی ایس ایل کی کامیابی سے پاکستان میں کرکٹ کو بہت فائدہ ہوگا، لیگ میں شریک غیر ملکی کھلاڑیوں نے پاکستان آکر کھیلنے کی بھی خواہش ظاہر کی ہے جس سے ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کے دروازے کھلیں گے اس کے علاوہ پاکستانی کرکٹرز کو بھی ان سے بہت کچھ سیکھنے کو مل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر ملکی کھلڑیوں کے تجربے سے نوجوان کرکٹرز فائدہ اٹھارہے ہیں، اس وجہ سے 2 ہفتے کے اندر اندر دو تین اچھے کھلاڑی بھی مل گئے ہیں جن میں بڑا ٹیلنٹ نظر آرہا ہے اور جیسے جیسے پی ایس ایل آگے بڑھے گی مزید ٹیلنٹ نکل کر سامنے آئے گا۔
نجم سیٹھی کا مزید کہنا تھا کہ دو تین سال کے اندر پی ایس ایل پاکستان کے اندر ہوگی اوراس وقت تک ملک کے حالات بھی بہتر ہوجائیں گے اورغیرملکی ٹیمیں بھی پاکستان کا دورہ کرنا شروع ہوجائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل میں پرائیویٹ سیکٹر کی جانب سے پیسہ لگانے سے ڈومیسٹک کرکٹ کو بھی بہت فائدہ ہوگا اور پاکستان میں کرکٹ مزید پھلے پھولے گی۔