لاہورحکومت سے کامیاب مذاکرات کے بعد ینگ ڈاکٹرز نے احتجاجی دھرنا ختم کردیا
پنجاب حکومت نے ڈاکٹرز کا سروس اسٹرکچر کا اجرا کرتے ہوئے ان پرقائم مقدمات ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
پنجاب حکومت اور ینگ ڈاکٹرز کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد ینگ ڈاکٹرز نےاحتجاجی دھرنا ختم کردیا ہے۔
ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن کی اپیل پر ڈاکٹرز نے ایوان وزیراعلیٰ کی طرف مارچ شروع کیا تاہم قیادت کے پیغام پر ڈاکٹر سروسزاسپتال کےسامنےرک گئےجہاں خطاب کرتے ہوئے مذاکراتی ٹیم کے رکن ڈاکٹر ناصر عباس نے کہا کہ پنجاب حکومت نے ینگ ڈاکٹرز کے مطالبات تسلیم کرلئے ہیں، انہوں نے ڈاکٹرز سے اپیل کی کہ وہ احتجاج ختم کردیں جس پر ڈاکٹرزنے احتجاجی دھرنا ختم کردیا اور پرامن طورپر منتشر ہوگئے۔
دوسری جانب پنجاب حکومت نے ڈاکٹرز کا سروس اسٹرکچر کا اجرا کرتے ہوئے ان پرقائم مقدمات ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔