ڈاکٹرعبد القدیر خان اور سید منور حسن کا گرینڈ الائنس بنانے پراتفاق
اگردوبارہ پیپلزپارٹی برسراقتدارآئی توکھانے کو گھاس بھی نہیں ملے گی، ڈاکٹرعبدالقدیرخان
معروف ایٹمی سائنسدان ڈاکٹرعبدالقدیرخان نےلاہورمیں جماعت اسلامی کے امیرسیدمنورحسن سے ملاقات کی جس میں گرینڈ الائنس بنانے پراتفاق کیا گیا۔
جماعت اسلامی کے ہیڈ کوارٹر منصورہ میں امیرجماعت اسلامی سید منورحسن سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹرعبدالقدیرخان نےکہا کہ بد قسمتی سے عمران خان نے پرویزمشرف کی باقیات کوساتھ ملالیا ہے اگردوبارہ پیپلزپارٹی برسراقتدارآئی توکھانے کو گھاس بھی نہیں ملے گی ، انہوں نے کہا کہ وہ کسی نگران سیٹ اپ کا حصہ نہیں بن رہے۔
اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سید منورحسن نے کہا کہ اگرملک کا نظام اچھا ہوتا توڈاکٹرعبدالقدیرخان ملک کے صدرہوتے۔