حکومت کانیاہدف وسیع سرمایہ کاری کا حصول ہےخرم دستگیر
پاکستان میں معاشی استحکام کی بدولت تمام دنیا سے سرمایہ کار پاکستان کا رخ کر رہے ہیں،خرم دستگیر
وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر نے کہا ہے کہ پاکستان میں معاشی استحکام کے بعد حکومت کا نیامعاشی ہدف ملک میں وسیع سرمایہ کاری کا حصول ہے، وزیر اعظم نواز شریف نے یکم جولائی سے ایکسپورٹرز کو سیلز ٹیکس زیرو ریٹنگ کا اعلان کر دیا ہے، چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں کو برآمدی نیٹ ورک میں شامل کرنے کیلیے اقدامات کر رہے ہیں، ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کو نئے برآمد کنندگان کی استعداد کار بڑھانے کیلیے منصوبہ شروع کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
پاکستان میں ڈپارٹمنٹ فار انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ (ڈفڈ) کی سربراہ جوانہ ریڈ سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ پاکستان میں معاشی استحکام کی بدولت تمام دنیا سے سرمایہ کار پاکستان کا رخ کر رہے ہیں، ملک میں توانائی، انفرااسٹرکچر، صنعت اور مینوفیکچرنگ میںبیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ہو رہا ہے، مقامی سرمایہ کاری میں اضافے کیلیے چھوٹے سرمایہ کاروں کیلیے متعدد ترغیبی پیکیجز کا اعلان کیا گیا ہے جس کے مثبت نتائج جلد ظاہر ہوںگے۔
ڈفڈ کی سربراہ نے کہا کہ پاکستانی حکومت کے ترقیاتی ایجنڈے کی حمایت کرتے ہیں، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری افرادکے کاروبار میں وسعت کے لیے تعاون کریں گے۔ وفاقی وزیر نے پاکستان میں متعین ہنگری کے سفیر سے بھی ملاقات کی اورکہا کہ ہنگری کے ساتھ سرمایہ کاری اورمعاشی تعاون کا فریم ورک قائم کرنے کیلیے تیار ہیں، دونوں ممالک کے تجارتی رجحانات کے تجزیے کے بعد پاکستان ہنگری کیلیے بزنس مواقع کانفرنس کا انعقاد کرے گا۔