پی ایس ایل فائنل 92 کے ورلڈ کپ کے بعد کرکٹ کا یادگار لمحہ ہے وسیم اکرم
پی ایس ایل کا فائدہ ایشیا کپ اور ٹوئنٹی20 ورلڈ کپ میں قومی کرکٹ ٹیم کو ہوگا۔
وسیم اکرم نے پی ایس ایل کے فائنل کو ورلڈکپ 1992 کے بعد کرکٹ کا یادگار لمحہ قرار دے دیا۔
وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ اسٹیڈیم کے اندر جتنے تماشائی ہیں، اس سے کہیں زیادہ باہر بھی موجود ہیں، یہ سب کچھ دیکھ کراچھا لگ رہا ہے۔ میچ شروع ہونے سے قبل میڈیا سے بات چیت میں ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف نے بہت اچھا کیا ہے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے بھی اب تک عمدہ کارکردگی دکھائی، آخرمیں کسی ایک کی نہیں بلکہ پاکستان کی پہلی لیگ اور ملکی کرکٹ کی جیت ہوگی۔
وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں طویل عرصے سے کرکٹ نہیں ہو رہی تھی۔ اب پی ا یس ایل کی وجہ سے پلیئرز کو اپنی صلاحیتوں کے اظہارکا بھرپور موقع ملا ہے، میں سمجھتا ہوں کہ اس لیگ کا فائدہ ایشیا کپ اور ٹوئنٹی20 ورلڈ کپ میں قومی کرکٹ ٹیم کو ہوگا۔ ایک سوال پر وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ لیگ کے دوران بالخصوص فائنل میں تماشائیوں کی بڑی تعداد نے جس طرح اسٹیڈیم کا رخ کیا ہے اس کے بعد پاکستان کی کرکٹ کا مستقبل تابناک ہے۔