مضبوط فوج اورعدلیہ ملک کی ضرورت ہے نواز شریف

ماضی میں سیاستدانوں،ججوں اورجرنیلوں سب نے غلطیاں کیں اچھی بات یہ ہے کہ آج ان غلطیوں کا احساس کیاجارہا ہے،نوازشریف

نواز شریف نے کہا کہ سپریم کورٹ انصاف کی فراہمی کا مقدس فریضہ سر انجام دے رہی ہے۔ فوٹو: فائل

مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ غلطیاں سب سے ہوئیں، فوج کوتقسیم کرنے کی ہرکوشش ملکی مفاد کےخلاف ہے جبکہ آئین کی تشریح کا حتمی اختیارصرف عدلیہ کے پاس ہے۔

اپنے ایک بیان میں نوازشریف نے واضح کیا کہ ماضی میں سیاستدانوں،ججوں اورجرنیلوں سب نے غلطیاں کیں اچھی بات یہ ہے کہ آج ان غلطیوں کا احساس کیاجارہا ہے۔ انہوں نے فوج کوپاکستان کی سلامتی اوردفاع کی علامت قرار دیا اورکہا کہ وطن سے محبت کرنےوالاہر پاکستانی فوج کومتحد دیکھناچاہتا ہے، فوج کو کمزورکرنا ملک کو کمزورکرنے جیسا ہے۔


مسلم لیگ(ن)کے صدرکا کہنا تھا عدلیہ انصاف کی فراہمی کا مقدس فریضہ سرانجام دے رہی ہے اورآئین کی تشریح کا حتمی اختیاراسے آئین نے ہی دیا ہے۔ کسی بھی شخص کی حیثیت، نام اورمقام سے قطع نظراس کے جرم کی سزادینا عدلیہ کی آئینی ذمہ داری ہے، عدلیہ کوکمزور کرنا ملک کوجنگل بنانے کے مترادف ہوگا۔

نوازشریف نے کہا کہ فوج نےاپنے موجودہ سربراہ کی قیادت میں ہرقسم کی مہم جوئی سے گریزکیا اسی طرح عدلیہ بھی بلا خوف و خطرتاریخی فیصلے کر رہی ہے۔ آئین اورقانون کی سربلندی کا عزم، چیف جسٹس اورآرمی چیف کی تقاریرکا مرکزی نکتہ رہا،جو ہم سب کے لئے اطمینان کا باعث ہے۔ یہ ایک نئے پاکستان کے لئے روشنی اورامید کی علامت ہے۔

 

Recommended Stories

Load Next Story