سربراہ پاک فوج کا آپریشن ضرب عضب کا آخری مرحلہ شروع کرنے کی ہدایت

دہشت گردوں کی باقیات اور سہولت کاروں کو ہر صورت ختم کیا جائے، جنرل راحیل شریف کی جوانوں کو ہدایت

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال کا دورہ کیا. فوٹو: فائل

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پاک فوج کے جوانوں کو دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب کا آخری مرحلہ شروع کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔





پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال کا دورہ کیا اور دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب کا جائزہ لیا۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کو آپریشن ضرب عضب سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی جس میں انہیں بتایا گیا کہ مقامی آبادی کی مدد سے شوال سے دہشت گردوں کا خاتمہ کیا۔






آرمی چیف نے آپریشن میں ملنے حصہ لینے والے جوانوں سے ملاقات کی اور ان کے حوصلے کو سراہا جب کہ جوانوں کو آپریشن ضرب عضب کا آخری مرحلہ شروع کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کی باقیات اور سہولت کاروں کو ہر صورت ختم کیا جائے۔

Load Next Story