یوم پاکستان کے موقع پر اسلام آباد کے مدارس ومزارات ایک ہفتے کے لیے بند کرنے کا حکم
سیکیورٹی کے پیش نظر یوم پاکستان کی پریڈ کے لیے مدارس و مزارات 18 سے 24 مارچ تک بند رکھے جائیں، وزارت داخلہ
وزارت داخلہ نے یوم پاکستان کے موقع پر وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر 18 سے 24 مارچ تک مداروس ومزارات بند رکھنے کا حکم دیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ نے یوم پاکستان کے موقع پر پریڈ کے لیے اسلام آباد میں مدارس و مزارات ایک ہفتے کے لیے بند کرنے کا حکم دیا ہے۔ وزارت داخلہ کے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی کے پیش نظر یوم پاکستان کی پریڈ کے لیے مدارس و مزارات 18 سے 24 مارچ تک بند رکھے جائیں۔
حکم نامے کے مطابق پریڈ ایونیو کے اطراف 3 کلومیٹر کے علاقے میں واقع تمام مدارس و مزارات بند رکھے جائیں جب کہ کلب روڈ پر واقع ہوٹلز اور شادی ہالز کو بھی 20 سے 24 مارچ تک بکنگ نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔