سری لنکا خلیجی ٹیم کو تلخ سبق پڑھانے کیلیے بے چین

سری لنکن قائد لسیتھ مالنگا اور بیٹسمین انجیلو میتھیوز کی واپسی سے ٹیم زیادہ مضبوط ہوگئی ہے۔

سری لنکن قائد لسیتھ مالنگا اور بیٹسمین انجیلو میتھیوز کی واپسی سے ٹیم زیادہ مضبوط ہوگئی ہے۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

ایشیا کپ میں آج سری لنکا اور متحدہ عرب امارات کی ٹیمیں آمنے سامنے ہو رہی ہیں اور آئی لینڈرز خلیجی ٹیم کو تلخ سبق سکھانے کے لئے بیتاب ہیں۔


سری لنکن قائد لسیتھ مالنگا اور بیٹسمین انجیلو میتھیوز کی واپسی سے ٹیم زیادہ مضبوط ہوگئی ہے، دونوں انجریز کے باعث ٹیم کے ہمراہ حال ہی میں بھارت کے دورے پر نہیں گئے تھے، جہاں پر سیریز میں 1-2 سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔

دوسری جانب یو اے ای نے بھی اپنی آنکھوں میں بڑے خواب سجائے ہوئے ہیں، کوالیفائنگ رائونڈ میں ناقابل شکست رہنے کی وجہ سے اس کے حوصلے کافی بلند ہیں، رائٹ آرم میڈیم فاسٹ بولر محمد نوید اور ٹاپ آرڈر بیٹسمین محمد شہزاد توقعات کا مرکز ہوں گے۔
Load Next Story