قطر ویمنز ٹینس ثانیہ مرزا اور مارٹینا ہنگز کی لگاتار فتوحات کا سلسلہ41 میچز تک دراز
دونوں نے چینی حریفوں یی فان ژو اور سائی سائی ژینگ کو دلچسپ مقابلے میں شکست دیکر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔
بھارتی ٹینس کوئن ثانیہ مرزا اور مارٹینا ہنگز نے مسلسل فتوحات کا سلسلہ 41 میچز تک دراز کرلیا۔
ٹاپ سیڈ جوڑی نے قطرویمنز ٹینس کے ڈبلز میں دوسرے رائونڈ سے سفر شروع کیا، پہلی آزمائش میں انھوں نے چینی حریفوں یی فان ژو اور سائی سائی ژینگ کو دلچسپ مقابلے میں 6-4،4-6 اور10-4 سے شکست دیکر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی، رواں برس ثانیہ اور ہنگز کی جوڑی اب تک چار ٹائٹلزجیت چکی ہے۔
انھوں نے برسبین ، سڈنی کے بعد آسٹریلین اوپن اور پھر سینٹ پیٹرزبرگ میں چیمپئن بننے میںکامیابی پائی ہے، مسلسل فتوحات کا عالمی ریکارڈ اب ان سے 4 میچز کی دوری پر ہے، 1990 میں جانا نووٹنااورہیلنا سوکووا نے ویمنز ڈبلز میں لگاتار44 میچز جیت رکھے ہیں۔