بھارتی حکومت فرقہ وارانہ تشدد روکنے میں ناکام ہو گئی ایمنسٹی انٹرنیشنل
سیکڑوں واقعات میں اکثریتی ہندوآبادی کی طرف سے مسلمانوں یااقلیتوں کونشانہ بنایاگیا،سول سوسائٹی کو ہراساں کیا جا رہا ہے
انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارتی حکام کو مخالفین کے بارے میں بڑھتی ہوئی عدم برداشت کی فضا کو بڑھاوا دینے پرشدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی حکومت فرقہ وارانہ تشدد کے ایسے سیکڑوں واقعات روکنے میں ناکام رہی جس میں اکثریتی ہندوآبادی کی طرف سے مسلمانوںیادیگراقلیتوںکونشانہ بنایا گیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل کااپنی سالانہ رپورٹ میںکہناہے کہ بھارتی حکومت فرقہ وارانہ تشدد کے ایسے سیکڑوں واقعات روکنے میں ناکام رہی جس میں اکثریتی ہندوآبادی کی طرف سے مسلمانوں یا دیگراقلیتوں کو نشانہ بنایا گیا۔ صرف یہی نہیں بلکہ حکمراں جماعت بی جے پی کے ارکان پارلیمان نے اپنی اشتعال انگیز تقاریر اور تشدد کا جواز دے کر مذہبی تناؤ کو فروغ دیا۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل کی سالانہ رپورٹ میں مزیدکہاگیاکہ حکومت نے سول سوسائٹی کے ایسے گروپوںکوہراساں کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جو حکومتی اقدام پرسوال اٹھاتے ہیں۔