ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی سری لنکا نے یو اے ای کو شکست دیدی
سری لنکا کی جانب سے کپتان لیستھ ملنگا نے 4 اور کولیسکرا نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
ISLAMABAD:
ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے دوسرے میچ میں سری لنکا نے متحدہ عرب امارات کو 14 رنز سے شکست دے دی۔
بنگلہ دیش کے شہر میرپور کے شیربنگلہ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے دوسرے میچ میں سری لنکا نے متحدہ عرب امارات کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز بنائے جس کے جواب میں یو اے ای کا آغاز اچھا نہ رہا اور ان کے 4 کھلاڑی 16 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔ پانچویں وکٹ کے لیے شائیمن انور اور سواپنل پٹیل نے 22 رنز کی شراکت داری قائم کی لیکن انور 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے،پٹیل 37 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے جب کہ کپتان امجد جاوید بھی 13 رنز ہی بناسکے،۔
سری لنکا کی جانب سے کپتان لیستھ ملنگا نے 4، نوان کولیسکرا نے 3 اور رنگانا ہیراتھ نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے قبل متحدہ عرب امارات کے کپتان امجد جاوید نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو بیٹنگ کی دعوت دی، دنیش چندیمل اور دلکاراتنے دلشان نے ٹیم کو 68 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا چندیمل 50 جب کہ دلشان 27 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جس کے بعد یو اے ای کی شاندار بولنگ کے باعث کوئی بھی سری لنکن بلے باز 10 رنز کا ہندسہ عبور نہیں کرسکا، شیان جے سوریا اور چمارا کپوگیدرا 10 ، 10 جب کہ میتھیوز 8 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔
یو اے ای کی جانب سے کپتان امجد جاوید نے 3، محمد نوید اور محمد شہزاد نے 2،2 جب کہ ایک وکٹ روہان مصطفیٰ نے حاصل کی۔