ایشیا ٹی ٹوئنٹی کپ بنگلادیش نے یو اے ای کو شکست دیدی

بنگلہ دیش کے محمد اللہ کو 36 رنز بنانے اور 2 وکٹیں حاصل کرنے پر مین آف دی میچ دی گیا۔

بنگلہ دیش کے محمد اللہ کو 36 رنز بنانے اور 2 وکٹیں حاصل کرنے پر مین آف دی میچ دی گیا۔۔ فوٹو:فائل

FAISALABAD:
ایشیا ٹی ٹوئنٹی کپ کے تیسرے میچ میں بنگلادیش نے متحدہ عرب امارات کو 51 رنز سے شکست دیدی۔


میرپور کے شیربنگلہ نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش نےمتحدہ عرب امارات کو 51 رنز سے شکست دے دی، 134 رنز کے جواب میں یو اے ای کی پوری ٹیم 82 رنز پر پویلین لوٹ گئی، محمد عثمان کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی 20 رنز کا ہندسہ عبور نہیں کرسکا، عثمان 30 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں رہان مصطفیٰ 18، محمد شہزاد 12، کپتان امجد جاوید 3، اور احمد رضا 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔


بنگلہ دیش کی جانب سے محمد اللہ، شکیب الحسن، مشرفی مرتفیٰ، مستفیض الرحمان نے 2،2 جب کہ تسکین احمد اور ال امین الحسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

یو اے ای کی جانب سے محمد نوید اور امجد جاوید نے 2،2 جب کہ محمد شہزاد اور رہان مصطفیٰ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز بنائے، بنگلہ دیش کی جانب سے محمد متھن اور سومیا سرکار نے ٹیم کو 46 رنز کا آغاز فراہم کیا، سومیا 21 جب کہ متھن 47 رنز پر آؤٹ ہوئے، بعد میں آنے والے کھلاڑیوں میں شبیر احمد 6، مشفق الرحیم 4، شکیب الحسن 13، نورالحسن اور کپتان مشرفی مرتضیٰ بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹے تاہم محمد اللہ 36 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔

اس سے قبل متحدہ عرب امارات کے کپتان امجد جاوید نے ٹاس جیت کر میزبان بنگلادیش کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
Load Next Story