چینی کمپنی کا آئی فون سے نصف قیمت والا فون متعارف کرانے کا اعلان

چینی کمپنی کے ایم آئی 5 نامی اسمارٹ فون کی قیمت 30 سے 40 ہزار روپے ہوگی۔

چینی کمپنی کے موبائل فون میں 16 میگا پکسل کیمرہ اور اسکرین 5 انچ  سے کچھ بڑی ہوگی۔ فوٹو: بشکریہ زیایومی کمپنی

چین میں اسمارٹ فون بنانے والی کمپنی آئی فون جیسا فون انتہائی سستے داموں متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے جو یورپ اور امریکا میں بھی فروخت کیا جائے گا۔

اسمارٹ فون بنانے والی چیی کمپنی زیایومی نے اس منصوبے کو 'فلیگ شپ کلر' کا نام دیا ہے جس کے تحت Mi 5 نامی اسمارٹ فون کو سب سے پہلے چین میں فروخت کیا جائے گا اور پھر دوسرے مرحلے میں یورپ اور امریکا میں بھی فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔


چینی کمپنی کے مطابق یہ اپنی کم قیمت اور کارکردگی میں سام سنگ اور ایپل کے مقابل ہوگا جب کہ وزن میں ان سے کم ہو گا، ایم آئی 5 اسمارٹ فون کے 3 ورژن پیش کئے جارہے ہیں۔ ایم آئی 5 پرو میں زیادہ میموری اور سیرامک باڈی ہے جس کی قیمت 41 ہزار روپے سے کچھ ذیادہ ہے لیکن اب بھی یہ کئی بہترین اسمارٹ فون سے آدھی یا ایک تہائی قیمت رکھتا ہے۔ سب سے سستا ورژن 30 ہزار روپے کا ہے، ان اینڈرائڈ فونز کو چین اور بھارت سمیت کئی ممالک میں یکم مارچ کو فروخت کے لیے پیش کردیا جائے گا۔

تین رنگوں میں دستیاب ان اسمارٹ فونز میں کوالکوم اسنیپ ڈریگن 820 پروسیسر، 128 جی بی فلیش اور 4 جی بی کی ریم میموری جب کہ 16 میگا پکسل کیمرہ اور اسکرین 5 انچ سے کچھ بڑی ہوگی۔

واضح رہے کہ عالمی مارکیٹ کا 15 فیصد زیایومی کمپنی کے پاس ہے اور گزشتہ برس اس نے دنیا بھر میں ساڑھے 6 کروڑ اسمارٹ فون فروخت کئے تھے۔
Load Next Story