ابھی ریٹائرمنٹ  نہیں بلکہ تمام توجہ ایشیا کپ اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ پر مرکوز ہے شاہد آفریدی

پاک بھارت میچ کو انتہائی اہمیت دی جاتی ہے اس لئے کھیل میں سیاست لانے سے شائقین کو ٹھیس پہنچتی ہے،ٹی ٹوئنٹی کپتان

بھارتی بیٹسمین فارم میں ہیں تو پاکستان کی بولنگ لائن بھی مضبوط ہے،ٹی ٹوئنٹی کپتان۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ میں کل بہت بڑا پاک بھارت ٹاکرا ہوگا جس کے لئے تیار ہیں۔

ڈھاکا میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ بھارتی بیٹسمین فارم میں ہیں تو پاکستان کی بولنگ لائن بھی مضبوط ہے اور خاص طور پر لیفٹ آرم آف اسپنر محمد نواز سے کافی امیدیں وابستہ ہیں اور کوشش کر رہا ہوں کہ خود بھی اصل بوم بوم بن کر دکھاؤں۔ ان کا کہنا تھا کہ ابھی ریٹائرمنٹ کے بارے میں نہیں بلکہ ایشیا کپ اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ پر توجہ مرکوز ہے۔


قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ بھارت سے دوستی کے لئے ہمیشہ پاکستان نے قدم بڑھایا اس لئے کھیل اور سیاست کو الگ الگ رکھنا چاہیئے، شائقین کی جانب سے پاک بھارت میچ کو انتہائی اہمیت دی جاتی ہے اس لئے کھیل میں سیاست لانے سے شائقین کو ٹھیس پہنچتی ہے۔

Load Next Story