حصص مارکیٹ میں تیزی کی بڑی لہر کے باعث491پوائنٹس کا اضافہ

کاروباری حجم جمعرات کی نسبت 3.21 فیصد زائد رہا اور مجموعی طور پر12 کروڑ51 لاکھ 56 ہزار480 حصص کے سودے ہوئے

کاروباری حجم جمعرات کی نسبت 3.21 فیصد زائد رہا اور مجموعی طور پر12 کروڑ51 لاکھ 56 ہزار480 حصص کے سودے ہوئے فوٹو : فائل

خام تیل اورفرٹیلائزرکی عالمی قیمتوں میں اضافے اور غیرملکیوں کی محدود سرمایہ کاری کے باعث پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں جمعہ کو ایک بارپھر تیزی رونما ہوئی جس سے انڈیکس کی31200 پوائنٹس کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی، تیزی کے سبب65.17 فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ حصص کی مالیت میں85 ارب7 کروڑ55 لاکھ6 ہزار 347 روپے کا اضافہ ہوگیا۔


ماہرین اسٹاک وتاجران کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی جانب سے کراچی میں کچھ ترقیاتی منصوبوں کے آغاز کی وجہ سے سیمنٹ سیکٹر میں خریداری بڑھی اور مارکیٹ کا مورال بلند ہواجو ایک موقع پر525 پوائنٹس کی تیزی تک جاپہنچا لیکن بعدازاں فوری منافع کے حصول پر رحجان غالب ہونے سے تیزی کی مذکورہ شرح میں کمی ہوئی، کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس 491.55 پوائنٹس کے اضافے سے 31294.08 ہوگیا ۔

جبکہ کے ایس ای30 انڈیکس 339.77 پوائنٹس بڑھ کر 18296.49 ، کے ایم آئی30 انڈیکس876.75 پوائنٹس کے اضافے سے 53055.15 اور کے ایم آئی آل شیئرانڈیکس168.48 پوائنٹس بڑھ کر 14609.53 ہوگیا، کاروباری حجم جمعرات کی نسبت 3.21 فیصد زائد رہا اور مجموعی طور پر12 کروڑ51 لاکھ 56 ہزار480 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار336 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں219 کے بھاؤ میں اضافہ، 98 کے داموں میں کمی اور19 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
Load Next Story