پشاور میں چھٹی کلاس کی طالبہ سے ناراضگی پر پانچویں جماعت کے طالبعلم نے خودکشی کرلی

سلمان کی چھٹی جماعت کی طالبہ کے ساتھ دوستی تھی اور آج کسی بات پر دونوں کے درمیان ناراضگی پیدا ہوگئی تھی۔

سلمان کی چھٹی جماعت کی طالبہ کے ساتھ دوستی تھی اور آج کسی بات پر دونوں کے درمیان ناراضگی پیدا ہوگئی تھی۔ فوٹو:فائل

نجی اسکول میں پانچویں جماعت کے طالبعلم نے چھٹی جماعت کی طالبہ کے ساتھ ناراضگی کے بعد خود کو گولیاں مار کر خودکشی کرلی۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور کے علاقے گل بیلہ کے نجی اسکول میں پانچویں جماعت کے طالبعلم سلمان نے چھٹی جماعت کی طالبہ سے ناراضگی کے بعد طیش میں آکر اسکول کے اندر ہی خود کو گولیاں مار کر اپنی جان لے لی۔ واقعے کے بعد فوری طور پر سلمان کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے کے ایم سی اسپتال منتقل کردی گئی جب کہ اسپتال ذرائع کے مطابق طالبعلم کو 2 گولیاں لگی جس کی وجہ سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق طالبعلم سلمان نے پستول اسکول کے چوکیدار سے لیا تھا جب کہ اسکول سے حاصل ہونے والی اطلاعات کے مطابق پانچویں جماعت کے طالبعلم سلمان کی چھٹی جماعت کی طالبہ کے ساتھ دوستی تھی اور آج کسی بات پر دونوں کے درمیان ناراضگی پیدا ہوگئی تھی جس کی وجہ سے سلمان نے طیش میں آکر اپنی ہی جان لے لی۔
Load Next Story