پاک بھارت میچ کے دوران ملک بھرمیں لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی وزارت پانی وبجلی
لاہورکے قذافی اسٹیڈیم میں شائقین کے لئے بڑی اسکرینیں نصب کردی گئیں۔
وزارت پانی و بجلی نے پاک بھارت میچ کے دوران تمام تقسیم کار کمپنیوں کو لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت جاری کردی۔
وزارت پانی و بجلی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملک میں پاک بھارت کے ہائی وولٹیج ٹاکرے کے دوران لوڈ شیڈ نگ نہیں کی جائے گی، شائقین کرکٹ بلا تعطل میچ سے لطف اندوز ہو سکیں گے جب کہ ترجمان کے الیکٹرک کی جانب سے بھی اعلان کردیا گیا ہے کہ میچ کے دوران شہر قائد کے کسی حصے میں معمول کی لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی۔
دوسری جانب لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بڑی اسکرین نصب کی جارہی ہے جہاں شہری بڑی اسکرین پرمیچ قذافی اسٹیڈیم میں براہ راست دیکھ سکیں گے۔ ضلعی انتظامیہ کی شہریوں کو قذافی اسٹیڈیم میں آنے کی دعوت کے بعد شائقین کی بڑی تعداد نے میچ دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم کا رخ کرلیا۔
واضح رہے کہ آج شام ایشیا ٹی ٹوئنٹی کپ کے چوتھے میچ میں پاکستان روایتی حریف بھارت سے ٹکرا ئے گا۔