بھارت انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی منصور پٹودی سے منسوب کرنے کی تجویز رد
بی سی سی آئی نے اپنے بیان میں کہا کہ ایم سی سی کی پٹودی ٹرافی صرف انگلینڈ میں کھیلی گئی سیریز کیلیے تھی۔
بی سی سی آئی نے بھارت انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کو اپنے سابق کپتان منصور پٹودی سے منسوب کرنے کی تجویز رد کردی۔
گذشتہ برس 70 برس کی عمر میں انتقال کرنے والے پٹودی کی اہلیہ شرمیلا ٹیگور نے بورڈ سے درخواست کی تھی کہ اس ٹرافی کو ان کے مرحوم شوہر کے نام سے منسوب کیا جائے جیسا کہ 2007 میں میریلبون کرکٹ کلب نے کیا تھا۔ بی سی سی آئی نے اپنے بیان میں کہا کہ ایم سی سی کی پٹودی ٹرافی صرف انگلینڈ میں کھیلی گئی سیریز کیلیے تھی۔
15 نومبر سے بھارت انگلینڈ سیریز انتھونی ڈی میلو ٹرافی کیلیے کھیلی جائے گی، اس ٹرافی کو 1951 میں بھارتی بورڈ کے پہلے سیکریٹری کے نام سے منسوب کیا گیا تھا۔ دوسری جانب پٹودی کی قیادت میں کھیلنے والے سابق کرکٹر بشن سنگھ بیدی نے بی سی سی آئی کو اس بیان پر شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ میں نے انگلینڈ کے ساتھ 6 سیریز کھیلیں اور ایک بھی مرتبہ یہ بات سامنے نہیں آئی کہ ڈی میلو ٹرافی کیلیے مقابلہ ہورہا ہے۔