انتخابات کیلیے تیارہیںوقت حکومت طے کریگیجسٹس شاکراللہ

سپورٹرکی طرف سے کیے گئے اخراجات سمیت انتخابی اخراجات کی حد15لاکھ ہے

سپورٹرکی طرف سے کیے گئے اخراجات سمیت انتخابی اخراجات کی حد15لاکھ ہے. فائل فوٹو

قائم مقام چیف الیکشن کمشنرجسٹس شاکراللہ جان نے کہاہے کہ الیکشن کمیشن انتخابات کرانے کیلیے آج بھی تیارہے،یہ فیصلہ حکومت نے کرناہے کہ وہ کب انتخاباتکراتی ہے،این اے151میںضمنی انتخاب کاجائزہ لینے کیلیے ملتان پہنچنے پرایئرپورٹ پرمیڈیاسے گفتگومیںانھوںنے کہاکہ الیکشن کمیشن کومکمل مالی خود مختاری حاصل ہے اوراخراجات کیلیے جتنی رقم درکارہوتی ہے


وہ حکومت کی طرف سے فراہم کی جارہی ہے اوریہ حکومت کی ذمے داری ہے،انھوںنے کہاکہ سزا دیناالیکشن کمیشن کاکام نہیں،قانون شکنی کرنے والوں سے انتظامیہ نمٹے گی،انھوںنے کہاکہ انتخابی اخراجات کی حد15لاکھ مقرر کی گئی اورجو کم علم اس پرتنقیدکررہے ہیںوہ سمجھ لیںکہ یہ قانون اسمبلیوںنے بنایاہے،اگرکسی امیدوارکاسپورٹربھی اخراجات کرتاہے تووہ بھی15لاکھ میںشمارکیے جائیںگے اور ضابطوں کی خلاف ورزی کرنے والوںکیخلاف کارروائی ہوگی۔
Load Next Story