اکیڈمی ایوارڈز کی تقریب کا میلہ کل لاس اینجلس میں سجے گا
رنگا رنگ میلے کے لیے ریڈ کارپٹ بچھایا جا رہا ہے اور تقریب کی تیاریوں کو آخری شکل دی جا رہی ہے
فلمی دنیا کے سب سے بڑے اور معتبر اکیڈمی ایوارڈز کی تقریب کا میلہ کل لاس اینجلس میں سجے گا۔
آسکر ایوارڈز کی تقریب کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔ہالی ووڈ کی 88ویں اکیڈمی ایوارڈز کی شاندار تقریب اتوار کو لاس اینجلس کے ڈالبی تھیٹر میں منعقد ہو گی۔ رنگا رنگ میلے کے لیے ریڈ کارپٹ بچھایا جا رہا ہے اور تقریب کی تیاریوں کو آخری شکل دی جا رہی ہے۔دنیائے فلم کا سب سے بڑا میلہ میڈیا کی توجہ کا بھی مرکز ہے اور میڈیا کے نمایندوں نے پہلے ہی تھیٹر کے باہر ڈیرے ڈال لیے ہیں۔ تقریب میں فلمی ستاروں سمیت فلم انڈسٹری کی بڑی بڑی شخصیات شرکت کریں گی۔
رواں سال آسکر کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی خواجہ سرا آرٹسٹ کو کسی کیٹیگری کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ تاہم گلوکار انوہنی کی جانب سے تقریب کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق گلوکارہ کی جانب سے آن لائن میوزک میگزین میں ایک مضمون میں لکھا ہے کہ انھیں خبر ملی کہ ان کے ہم عصر فنکار آسکر تقریب میں اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے لیکن انھیں موقع نہیں دیا جائے گا اس لیے انھوں نے تقریب کے بائیکاٹ کا فیصلہ کر لیاہے۔