پورے پاکستانی کیمپ پرگھبراہٹ طاری شہریار خان کوہلی کو ایوارڈ دینا بھول گئے

چیرمین پی سی بی ویرات کوہلی کے ساتھ وہ زیادہ ہی اخلاق کا مظاہرہ کرتے ہوئے بات چیت کرتے اور بار بار ہاتھ ملاتے رہے۔

چیرمین پی سی بی ویرات کوہلی کے ساتھ وہ زیادہ ہی اخلاق کا مظاہرہ کرتے ہوئے بات چیت کرتے اور بار بار ہاتھ ملاتے رہے۔ فوٹو: فائل

بھارت کیخلاف میچ سے قبل پورے پاکستانی کیمپ پر گھبراہٹ طاری رہی، کھلاڑی دباؤ کا شکار نظر آئے اور اس کا عملی مظاہرہ میدان میں بیٹنگ کرتے ہوئے بھی نظر آیا، رن آؤٹس بھی اس کی مثال تھے۔


شکست کے بعد اختتامی تقریب میں چیئرمین پی سی بی شہریار خان مہمان خصوصی تھے۔ ان کی زیر لب مسکراہٹ بڑی عجیب نظر آئی، ویرات کوہلی کے ساتھ وہ زیادہ ہی اخلاق کا مظاہرہ کرتے ہوئے بات چیت کرتے اور بار بار ہاتھ ملاتے رہے لیکن انھیں مین آف دی میچ ایوارڈ دینا بھول گئے، بھارتی بیٹسمین نے ان سے خود کہا کہ ایوارڈ بھی اب سونپ دیں تاکہ وہ رمیز راجہ سے بات چیت کیلیے جا سکیں۔
Load Next Story