اللہ پر بھروسہ اور ہم سے امید رکھیں مایوس نہیں کریں گے شہید کیپٹن عمیر کا آخری پیغام
ہم نے وزیرستان کا بڑا حصہ دہشت گردوں سے پاک کر لیا ہے اور باقی بھی جلد کلیئر ہو جائے گا، شہید کیپٹن
شوال میں دہشت گردوں کے خلاف سینہ سپر ہو کر شہادت کا رتبہ پانے والے کیپٹن عمیر شہید کا اپنے آخری بیان میں کہنا تھا کہ اللہ پر بھروسہ رکھیں پاک فوج قوم کو مایوس نہیں کرے گی۔
شوال جانے سے قبل اپنے ایک ویڈیو بیان میں کیپٹن عمیر عباسی کا کہنا تھا کہ میرا پاکستانی قوم کے لئے یہی پیغام ہے کہ اللہ پر بھروسہ کرتے ہوئے ہم پر امید رکھیں، اگر ہم وزیرستان میں گئے ہیں تو کسی مقصد سے ہی گئے ہیں، فوج وہاں پر فارغ نہیں بیٹھی ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے جو آنے والے آپریشنز ہیں ان سے فائدہ ہو گا، ہم نے وزیرستان کا بڑا حصہ دہشت گردوں سے پاک کر لیا ہے اور جو تھوڑا بہت علاقہ رہتا ہے اسے بھی کچھ دنوں یا مہینوں میں کلیئر ہو جائے گا۔ قوم ہم پر امید رکھے اور پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔
واضح رہے کہ کیپٹن عمیر عباسی گزشتہ روز شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال میں دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے 4 ساتھیوں کے ہمراہ شہید ہو گئے تھے۔