پیپلزپارٹی کو بدقسمتی سے ذوالفقار بھٹو کا متبادل آصف علی ذرداری ملا سعد رفیق
ملک کو کسی دشمن سےنہیں بلکہ اندرونی سازشوں سےخطرہ ہے، ہم ایک دوسرے پرشک کرتے ہیں اورخود پراعتماد نہیں کرتے،وزیرریلوے
وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ یہ ایک تلخ حقیقت ہے کہ پاکستان میں کسی سیاسی جماعت میں جمہوریت نہیں ۔ سیاسی جماعتوں پر خاندانوں کا قبضہ ہے ۔ اوربدقسمتی سے ذوالفقار بھٹو کا متبادل آصف علی ذرداری ملا۔
لاہور میں اتحاد امت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ پاکستان میں شروع سے ہی سیاست پر اشرافیہ نے قبضہ کرلیا اور اب حقیقت یہ ہے کہ کسی بھی سیاسی جماعت میں جمہوریت نہیں ہے، بدقسمتی سے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی زندگی کم تھی جس کے بعد لالچی جاگیرداروں اور چند جرنیلوں کے اتحاد نے ملک کوناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔ ان کا کہنا تھا کہ نظریہ ضرورت کے تحت کرسی پر آنے والے جج بھی ملک ٹوٹنے کے ذمہ دار رہے ہیں،اشرافیہ نے سیاست پرغلبہ پایا تو ملک میں سیاسی جماعتوں کو پنپنے نہ دیا گیا یہاں تک کہ بدقسمتی سے پیپلزپارٹی کو ذوالفقارعلی بھٹو کا متبادل آصف زرداری ملا۔
وفاقی وزیرریلوے کا کہنا تھا کہ ملک کو کسی دشمن سے نہیں بلکہ اندرونی سازشوں سے خطرہ ہے، ہم ایک دوسرے پر شک کرتے ہیں اور خود پر اعتماد نہیں کرتے، ہمیں اپنے ملک کو مضبوط کرنا ہے، دہشت گردی پاکستان کی وحدانیت کو چاٹ رہی ہے، دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا کوئی بھی اسکالر ، مذہبی رہنما اور محب وطن دہشت گردوں کا ساتھی نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دینی جماعتوں نے بہت خدمت کی لیکن دہشت گردوں نے علمائے کرام کی کوششوں پر پانی پھیردیا، مساجد اوربچوں کو شہید کرنے والوں اور بسوں پر حملہ کرنے والوں پر رحم کھانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔