افغانستان فورسزکا 30 طالبان کو ہلاک 9 کو گرفتار کرنیکا دعویٰ
آپریشن میں11جنگجو زخمی ہوئے، مختلف علاقوں سے 665کلو گرام افیون اور بھاری اسلحہ برآمد
افغان اور نیٹو فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں 30 جنگجوئوں کو ہلاک اور11زخمی کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
آپریشن میں 9 جنگجوئوں کو گرفتار کیا گیا۔بدھ کو افغان وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق افغانستان میں نیٹو اور افغان فورسز کے صوبہ نگر ہار، کپیسا، قندوز،ہلمند،سرے پال،لوگر اور پکتیا میں خصوصی آپریشن کے دوران 30مسلح جنگجوئوں ہلاک اور گیارہ زخمی ہوئے۔
آپریشن کے دوران 9 جنگجوئوں کو گرفتار کیا گیا۔ وزارت داخلہ کے بیان کے مطابق افغان نیشنل پولیس نے مختلف علاقوں سے 665کلو گرام افیون اور بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد کیا ہے۔ بیان کے مطابق آپریشن کے دوران کسی سیکیورٹی اہلکار کی ہلاکت نہیں ہوئی۔