سی این جی قیمتوں کاتعین عدالتی حکم کے مطابق کرینگےاوگرا
ایسوسی ایشن،ڈیلرزکی چیئرمین اوگراسے ملاقات،اکائونٹس تفصیلات،قیمتوں کانیافارمولا دیا
چیئرمین اوگرا سعید احمد خان نے کہا ہے کہ ہم سپریم کورٹ کے احکامات پرعمل کرتے ہوئے عدالتی فیصلے کی روشنی میں سی این جی کی قیمتوں کا تعین کرینگے۔
انھوں نے یہ بات گزشتہ روزسی این جی ایسوسی ایشن، ڈیلرزایسوسی ایشن اوراونرزایسوسی ایشن کے عہدیداروں سے ملاقات میں بتائی ۔ اس موقع پرسی این جی ایسوسی ایشن،سی این جی ڈیلرزاوراونرزایسوسی ایشن نے گزشتہ دوسال کے اپنے اکائونٹس کی تفصیلات اوگراکوجمع کرا دیں اورچیئرمین اوگرا کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔ چیئرمین سپریم کونسل آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن غیاث پراچہ نے کہاکہاوگرانے قیمتوں میں تبدیلی نہ کی توایک ہزار سی این جی اسٹیشن بند ہو جائیں گے۔
مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق چیئرمین سی این جی ایسوسی ایشن عبدالسمیع نے کہاکہ سی این جی اسٹیشن مالکان کو ریجن ون میں 20 روپے تک فی کلونقصان ہو رہا ہے سی این جی ایسوسی ایشن نے قیمتوںکے تعین کا فارمولا بھی پیش کیا۔آن لائن کے مطابق اوگرا نے سپریم کورٹ ہدایات کے پیش نظرفروخت بندکرنے پر 44 سی این جی اسٹیشنزکواظہاروجوہ کے نوٹس جاری کردیے ہیں۔