بجلی تقسیم کارکمپنیاںصارفین کے مسائل خودحل کریںنرگس سیٹھی
سیکریٹری پانی بجلی کی متعلقہ سرکلزکے جنرل منیجرزکوشکایات اورصارفین مراکزپربھیجنے کی ہدایت
وزارت پانی و بجلی کی وفاقی سیکریٹری نرگس سیٹھی نے بجلی کی تقسیم کار تمام کمپنیوں (ڈسکوز)کے چیف ایگزیکٹوز کوہدایت کی ہے کہ وہ صارفین کودرپیش مسائل اور مشکلات کو حل کرنے کے لیے جنرل منیجرز اور اعلیٰ حکام کو متعلقہ سرکلز میں بھیجیں جو کہ عوامی مسائل کو کسٹمرز سروسز سنٹرز اور شکایات کے مراکز پر موقع پر ہی حل کریں۔
انھوں نے یہ ہدایات بدھ کو تمام ڈسکوز کے سربراہان کے ساتھ ویڈیو اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں ۔ انھوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینے اور ان کے مسائل کو حل کرنے کے تمام فیصلے موقع پر ہی حل کیے جائیں ۔ سیکریٹری نرگس سیٹھی نے تمام چیف ایگزیکٹو افسران کو ہدایت کی کہ وہ سب سے بہترین کسٹمر سروسز اور سب سے بہترین شکایات مراکز کا بھی چنائو کریں تاکہ ان کو ریوارڈز دیے جاسکیں۔