بادام کھایئے اور موٹاپا دور بھگائیے تحقیق

روزانہ 40 گرام بادام کھانے سے کیلوریز میں کمی کے ساتھ ساتھ جسم کو درکار پروٹین میں مل جاتی ہے

باداموں کا استعمال معمول بنا لینے سے بڑھتی ہوئی عمر کے بھی بہت سے مسائل سے بچا جا سکتا ہے فوٹو : فائل

امریکی ماہرین نے اپنی تحقیق میں دعویٰ کیا ہے کہ بادام صرف یادداشت ہی بہتر نہیں بناتے بلکہ موٹاپے سے نجات دلانے میں بھی معاون ہیں۔


امریکا کی فلوریڈا یونیورسٹی سے منسلک ماہرین کی ٹیم نے کئی برسوں تک کی گئی تحقیق کے بعد بادام کو موٹاپے سے نجات پانے کا ذریعہ قرار دیتے ہوئے ہر شخص کو روزانہ 40 گرام بادام کھانے کی تلقین کی ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ بادام کو روزمرہ کی خوراک میں شامل کرنے سے کئی طبی مسائل سے بچا جاسکتا ہے کیونکہ بادام جسم میں کیلوریز کی مقدار کم کرنے کے ساتھ پروٹین بھی فراہم کرتا ہے۔ اس کے علاوہ باداموں کا استعمال معمول بنا لینے سے بڑھتی ہوئی عمر کے بھی بہت سے مسائل سے بچا جا سکتا ہے۔
Load Next Story