پاکستان کیساتھ نیٹوسپلائی معاہدے کے قریب پہنچ گئےامریکا

افغانستان سے فوجی انخلا کے دوران اسلحہ براستہ پاکستان واپس لے جایاجاسکے گا

افغانستان سے فوجی انخلاکے دوران اسلحہ براستہ پاکستان واپس لے جایاجاسکے گا۔ رائٹرز

امریکا اور پاکستان نیٹوسپلائی کو منظم شکل دینے کیلیے معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں،جس کامسودہ تیارہوچکا ہے اورعنقریب دستخط کردیے جائیں گے۔


امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق پاکستان کے راستے نیٹو سپلائی سے 2014ء کے آخر تک افغانستان سے فوجی انخلاء میں مدد ملے گی۔ معاہدے کےتحت امریکا اور اتحادی پاکستان کے راستے اسلحہ نہیں لے جا سکیں گے تاہم انخلاکے وقت یہاں سے اسلحہ گزارنے کی اجازت ہوگی۔محکمہ خارجہ کا کہناہے کہ پاکستان کو امدادکی فراہمی ہمارے مفادمیں ہے۔پینٹاگون کے مطابق سپلائی بحالی کے بعد پاک امریکا تعلقات نئے دورمیں داخل ہوگئے ہیں۔

Recommended Stories

Load Next Story