وی بوک میں خامیوں سے ایکسپورٹرز کو کلیم داخل نہ ہونے کا خطرہ
وی بوک میں موجود خامیوں کی وجہ سے برآمدکنندگان کے ڈیوٹی ڈرا بیک کلیمزفائل نہیں ہوپارہے
GUJRANWALA:
کسٹمز کلیئرنگ سسٹم وی بوک میں خامیوں کے باعث برآمدکنندگان کے ڈیوٹی ڈرابیک کلیمز داخل کرانے کی سہولت سے محروم ہونے کا خطرہ ہے۔
ذرائع نے ''ایکسپریس'' کو بتایا کہ محکمہ کسٹمزکی وی بوک سسٹم کی انتظامیہ نے جب سے ملک میں مخصوص مدت تک آنے والی برآمدی آمدنی کے اعدادوشمار کی وی بوک سسٹم میں فیڈنگ کی ذمے داری برآمدکنندہ کے بجائے متعلقہ بینک پر عائد کی اس وقت سے سسٹم میں نت نئی خرابیاں پیدا ہوگئی ہیں جس کا اندازہ اس امر سے لگایا جا سکتا ہے کہ وی بوک میں متعلقہ بینکوں کی جانب سے برآمدی آمدنی کی فیڈنگ کے باوجود دسمبر تا یکم فروری 2016 تک کے اعدادوشمار ظاہر نہیں ہورہے۔
ٹاول مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے سینٹرل چیئرمین فرخ مقبول نے محکمہ کسٹمز کووی بوک کے حوالے سے شکایتی خط بھی ارسال کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وی بوک میں کنسائمنٹ سے متعلق معلومات کی فراہمی کے دوران خودکار سسٹم برآمدکنندہ اور متعلقہ بینک سے غیرمتعلقہ سوالات کررہا ہے جس میں ''درآمدی ویلیوکی مسنگ''، ''نامکمل ڈیٹا'' اورایکسپورٹرز ڈیٹا صفر جیسے سوالات شامل ہیں۔
خط میں کہا گیا کہ وی بوک میں موجود خامیوں کی وجہ سے برآمدکنندگان کے ڈیوٹی ڈرا بیک کلیمزفائل نہیں ہوپارہے اور اگر خرابیاں برقرار رہیں تو برآمدی آمدنی ملک میں آنے کے بعد برآمدکنندگان کیلیے ڈیوٹی ڈرابیک کی مقررہ میعاد ختم ہوجائیگی اور ویلیوایڈڈ ٹیکسٹائل ودیگر شعبوں کے برآمدکنندگان سہولت سے محروم رہ جائیں گے۔ انہوں نے کسٹمز سے مطالبہ کیا کہ وہ وی بوک میں خامیاںفوری دور کرنے کی حکمت عملی وضع کرے۔