ورلڈ ٹی 20 پاکستانی ٹیم کی شرکت پرسیاست سے باز رہنا چاہیے راجیو شکلا
پاکستان کے ساتھ باہمی سیریز کے لیے جب تک مرکزی حکومت سے گرین سگنل نہ ملے ہم کچھ نہیں کرسکتے،راجیو شکلا
RAWALPINDI:
انڈین پریمیئر لیگ کے چیئرمین اور کانگریس رہنما راجیو شکلا نے اپنے ملکی سیاستدانوں کو پاکستانی ٹیم کے ورلڈٹوئنٹی 20 ایونٹ میں شرکت پر سیاست سے باز رہنے کا مشورہ دیا ہے۔
انکا کہنا ہے کہ گرین شرٹس آئی سی سی سے کمٹمنٹ کی وجہ سے بھارت کا دورہ کررہے ہیں، کرکٹ کے حوالے سے کوئی سیاست نہیں ہونی چاہیے۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز بی جے پی لیڈر شانتا کمار نے مطالبہ کیا تھا کہ ورلڈ ٹوئنٹی 20 میں پاکستان کا بھارت کیساتھ دھرم شالا میں مقابلہ منسوخ کیا جائے۔اس سے قبل ہماچل پردیش کے چیف منسٹر ویربہادرا سنگھ نے بھی اپنی اسٹیٹ میں مقابلے کے انعقاد پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔
راجیو شکلا نے مزید کہا کہ جہاں تک پاکستان کیساتھ باہمی سیریز کا تعلق ہے، بی سی سی آئی سری لنکا میں کھیلنا چاہتا ہے مگر جب تک مرکزی حکومت سے گرین سگنل نہ ملے ہم کچھ نہیں کرسکتے۔ پاکستانی پلیئرز کی آئی پی ایل میں شمولیت کے حوالے سے سوال پر شکلا نے جان چھڑاتے ہوئے کہا کہ 'اس سلسلے میں ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا'۔