سیالکوٹ میں مرکز صحت کا گیٹ بند ہونے کی وجہ سے دروازے پر ہی بچے کی پیدائش
شوہر کو اپنی بیوی اور نوازئیدہ بچے کو قریبی نجی اسپتال منتقل کرنا پڑا
سیالکوٹ میں بنیادی مرکز صحت کا دروازہ بند ہونے کی وجہ سے حاملہ خاتون نے دروازے پر ہی بچے کو جنم دے دیا۔
سیالکوٹ کے نواحی علاقے بھڈلکا گیٹ کا رہائشی محمد لطیف اپنی حاملہ بیوی شریفاں بی بی کو قریبی بنیادی مرکز صحت لے گیا تو اس کا دروازہ بند تھا، محمد لطیف نے بنیادی مرکز صحت کھلوانے کی بہت کوشش کی لیکن وہ ناکام رہا، اسی دوران شریفاں بی بی نے دروازے پر ہی بچے کو جنم دے دیا۔
محمد لطیف اپنی بیوی اور بچے کو طبی امداد کے لئے مقامی نجی اسپتال لے گیا جہاں زچہ اور بچہ کا علاج جاری ہے، اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بچے اور ماں کی حالت بہتر ہے ، اگر انہیں اسپتال لانے میں زیادہ دیر ہوجاتی تو دونوں کی زندگی کو خطرہ لاحق ہوسکتا تھا۔