بھارتی ریسلر گریٹ کھالی نے غیرملکی ریسلروں سے بدلہ لے لیا
گریٹ کھالی نے غیرملکی ریسلرز براڈی اسٹیل، مائیک ناکس اور اپولو لیون کو چیلنج کیا تھا ۔
بدلے کی آگ میں جلنے والے بھارتی ریسلر گریٹ کھالی نے بالاخر غیرملکی ریسلروں سے اپنی پٹائی کا بدلہ لے لیا۔
بھارت کے شہر دیہرادن میں 26 فروری کو ہونے والی ریسلنگ کے دوران 3 غیرملکی ریسلروں نے گریٹ کھالی کو کرسیوں سے مار مار کر لہو لہان کردیا تھا تاہم علاج کے بعد ایک مرتبہ پھر وہ رنگ میں اترے اور تینوں غیر ملکی ریسلروں سے نہ صرف اپنی پٹائی کا بدلہ لیا بلکہ ٹائٹل بھی اپنے نام کرلیا۔ 43 سالہ گریٹ کھالی نے غیرملکی ریسلرز براڈی اسٹیل، مائیک ناکس اور اپولو لیون کو چیلنج کیا تھا کہ وہ ایک مرتبہ پھر رنگ میں اتریں گے اور ان پر کوئی رحم نہیں کریں گے جسے انہوں نے کر دکھایا اور تینوں ریسلروں کو مار مار کر لہو لہان کردیا۔
اس سے قبل 26 فروری کو ہونے والی فائٹ کے دوران غیرملکی ریسلروں نے گریٹ کھالی کو سر میں کرسیاں مار مار کر شدید زخمی کردیا تھا جس کی وجہ سے وہ رنگ میں گرگے اور جب تماشائیوں نے انہیں بے بس پایا تو وہ بھی رنگ میں آگئے اور نہیں غیرملکی ریسلروں کے چنگل سے چھڑایاجس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا جہاں انہیں آئی سی یو میں رکھا گیا اور ڈاکٹروں نے انہیں ریسلنگ رنگ سے دور رہنے کی ہدایت کی۔
واضح رہے کہ 26 فروری کو ہونے والی فائٹ کے دوران گریٹ کھالی کے سر میں 7 ٹانکے اور جسم پر شدید چوٹیں آئی تھیں۔