پٹرولیم مصنوعات پر ڈیلرز کے منافع میں اضافے کاامکان

ملاقات میں پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی طرف سے مارجن 1روپے فی لیٹر بڑھانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

ملاقات میں پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی طرف سے مارجن 1روپے فی لیٹر بڑھانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔فوٹو: فائل

KARACHI:
وزارت پٹرولیم نے پٹرولیم مصنوعات کے ڈیلرز اور مارکیٹنگ کمپنیوں کا مارجن بڑھانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔


گزشتہ روز چیئرمین آل پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن عبدالسمیع خان اور سینئر وائس چیئرمین ملک خدا بخش کی سربراہی میں وفد نے وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کی۔ پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے بتایا کہ موجودہ مارجن پر کاروبار کرنا مشکل ہے، وزارت پٹرولیم پائیڈ کی رپورٹ کی روشنی میں پٹرول اور ڈیزل پر مارجن میں اضافہ کیا جائے۔ وزیر پٹرولیم نے مارجن میں اضافے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے سمری ای سی سی کو ارسال کر دی گئی ہے، ملاقات میں پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی طرف سے مارجن 1روپے فی لیٹر بڑھانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
Load Next Story