بادل برسانے والی ہوائیں پہنچ گئیں آج سے بہارکی بارشوں کا آغاز
کوئٹہ میں بوندا باندی، قلات، سوراب، بیلہ، زیارت اور پشین میں موسلادھار بارش
بادل برسانے والی ہواؤں کا سسٹم بلوچستان میں داخل ہوگیا، آج سے ہفتہ تک ملک کے بیشتر حصوں میں وقفے وقفے سے موسم بہار کی بارشیں ہوں گی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے جمعرات کے دوران بلوچستان، سکھر اور لاڑکانہ ڈویژن (بالائی سندھ) کے اکثر مقامات پرجبکہ جمعے اور ہفتے کے دوران اسلام آباد، خیبر پختونخوا، فاٹا، پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیںکہیںگرج چمک اورتیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے اس دوران چند مقامات پرژالہ باری کا بھی امکان ہے، آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہاتاہم کوئٹہ میں بوندا باندی جبکہ قلات، سوراب، بیلہ، زیارت پشین شہر اورملحقہ علاقوں موسلادھار بارش سے اکثرعلاقوں میںجل تھل ہوگیا اورندی نالے بھرگئے، راولپنڈی اور اسلام آباد میں بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے، کراچی میں شمال مغربی علاقوں سے آنیوالی ہواؤں کے سبب گرمی کی شدت کم ہوگئی۔