فاٹا میں تعلیم سے محروم بچے خودکش بمبار بنتے ہیں قائمہ کمیٹی

مدارس پر پاکستان کا جھنڈا ہونا چاہیے، اسکولوں کی تعمیر سیاسی بنیاد پر نہ کرنے کی ضرورت ہے

قائمہ کمیٹی برائے تعلیم کا اجلاس، تعلیم وفنی تربیت کیلیے 5ارب 42کروڑکے بجٹ کی منظوری۔ فوٹو: فائل

قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم وفاقی تعلیم و فنی تربیت نے وزارت کے 5ارب 42 کروڑ 8 لاکھ روپے کے پی ای ڈی پی بجٹ کی منظوری دیدی۔


منصوبوں میں8 جاری اور 4 نئے منصوبوں سمیت گیارہ توثیق شدہ منصوبے شامل ہیں، اجلاس ڈاکٹر امیر اﷲ مروت کی زیرصدارت ہوا،چیئرمین کمیٹی ڈاکٹرامیراﷲ مروت نے فاٹامیںتعلیم کی صورتحال پرتشویش کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ فاٹامیں جوبچے تعلیم حاصل نہیںکرسکتے وہ خودکش حملہ آوربن جاتے ہیں،مدارس پر پاکستان کاجھنڈا ہوناچاہیے،کمیٹی نے اسکولوں کی تعمیر سیاسی بنیادوں پرنہ کرنے اورجہاںضرورت ہے وہاں اسکول بنانے پرزوردیاہے۔

کمیٹی نے سفارش کی کہ بنیادی تعلیم فراہم کرنیوالے اساتذہ کی تنخواہوں میں بھی اضافہ کیاجائے۔آئی این پی کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ کی ذیلی کمیٹی نے افغانستان میںتازہ ترین صورتحال اور پاکستان افغانستان کے درمیان خارجہ امورکے بارے میں آگاہی کیلیے دفتر خارجہ کے سیکریٹری سے اگلے اجلاس میںبریفنگ طلب کرلی۔
Load Next Story