تحفظ خواتین ایکٹ کے خلاف درخواست خارج

درخواست گزار تحفظ خواتین ایکٹ کے خلاف متعلقہ فورم سے رجوع کرے، لاہور ہائی کورٹ کی ہدایت

لاہورہائی کورٹ نے ناہید بیگ کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کی فوٹو:فائل

لاہورہائی کورٹ نے تحفظ خواتین ایکٹ کے خلاف درخواست خارج کرتے ہوئے درخواست گزار کو متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت دے دی۔


لاہورہائی کورٹ کے فاضل جج جسٹس شاہد وحید نے ویمن پروٹیکشن اگینسٹ وائلنس ایکٹ کے خلاف درخواست کی سماعت کی، درخواست گزارناہید بیگ ایڈووکیٹ کا موقف تھا کہ تحفظ خواتین ایکٹ آئین اورشرعی قوانین کے خلاف ہے، اس قانون سے قرآن میں دی گئی مرد کی حیثیت متاثرہوگی، قانون سے خاندانی نظام بری طرح متاثرہو گا، اس لئے عدالت عالیہ اس قانون کو غیر آئینی اور کالعدم قرار دے۔

سماعت کے دوران ناہید ایڈووکیٹ کی جانب سے درخواست واپس لینے کی استدعا کی گئی، عدالت عالیہ نے استدعا منظور کرتے ہوئے درخواست خارج کردی ، لاہور ہائی کورٹ نے ہدایت کی کہ وہ یہ درخواست متعلقہ فورم میں دائر کرے۔
Load Next Story