سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے کے ای ایس سی کے چیف ایگزیکٹو کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے

کے ای ایس سی نجی اورخود مختارادارہ ہے جو کسی کوجوابدہ نہیں، چیف ایگزیکٹو تابش گوہر

کے ای ایس سی نجی اورخود مختارادارہ ہے جو کسی کوجوابدہ نہیں، چیف ایگزیکٹو تابش گوہر۔ فوٹو ایکسپریس

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پانی وبجلی نے کراچی الیکٹرک سپلائی کارپوریشن( کے ای ایس سی) کے چیف ایگزیکٹو تابش گوہرکے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

سینیٹر زاہد خان کی سربراہی میں ہونےوالے اجلاس میں کے ای ایس سی کے چیف ایگزیکٹو تابش گوہر کی عدم حاضری پر برہمی کا اظہار کیا گیا، کمیٹی رکن شاہی سید نے کہا کے ای ایس سی میں اربوں روپے کی کرپشن ہو رہی ہے معاملات درست کرنے کے لئے بڑوں کو بھی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔


اس موقع پر سیکریٹری پانی وبجلی نرگس سیٹھی نےکہا کہ پارلیمنٹ سپریم ادارہ ہے سی ای او کو پیش ہونا چاہیے تھا کیونکہ وہ پارلیمنٹ کو جوابدہ ہیں۔

چیئرمین زاہد خان نے اجلاس احتجاجا ملتوی کرتے ہوئے سیکرٹری داخلہ کو ہدایات جاری کیں کہ چیف ایگزیکٹو تابش گوہر کو گرفتار کر کے 3 دسمبر کو پیش کیا جائے جبکہ تابش گوہر کے مطابق کے ای ایس سی نجی اورخود مختارادارہ ہے جو کسی کوجوابدہ نہیں۔
Load Next Story